ہیڈلائنز


امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امریکی قونصل جنرل کے درمیان اہم ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈر نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو انصاف اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے بغیر دنیا کو درپیش خطرات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک میں جنرل سیسی اور حسینہ واجد جیسے ڈکٹیٹرز کو مسلط اور ان کی سرپرستی سے درپیش چینلجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثناء سابق ضلعی ناظم لاہور اور دنیا ٹی وی کے چیئرمین میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بڑے بڑے عزیر بلوچ اسمبلیوں اور قومی اداروں پر قابض ہیں جنہوں نے قوم کے وسائل پر قبضہ کرکے ان کی خوشیوں کا قتل عام کیا ہے، عوام ان عزیر بلوچوں کے رحم و کرم پر ہیں، یہی لوگ 69 سال سے ملک و قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہے ہیں، چھوٹے بڑے عزیر بلوچوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ بڑوں کی لڑائی میں ہمیشہ ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے، اختیارات کی لڑائی میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں، حکمران ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کے پاس غربت جہالت، مہنگائی بدامنی کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، نہ ہی عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری لانے کی انہیں فکر ہے، مارچ میں کرپشن اور سود کیخلاف فیصلہ کن جنگ کیلئے میدان میں اتریں گے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ