ہیڈلائنز


پاکستان ایران مذہبی و تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جنہیں جدا کرنا ناممکن ہے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایران سے پابندیاں ہٹنا اچھی اور بڑی خبر ہے، تجارت کے جو مواقع ایران سے چھین لئے گئے تھے، انہیں ایران نے دنیا سے منوا لیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے دوستانہ اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک گہرے سماجی، ثقافتی، مذہبی، تاریخی اور تمدنی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، جنہیں جدا کرنا ناممکن ہے۔ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اور پاکستان وہ پہلا ملک ہے، جس نے انقلاب کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ دونوں ممالک مشترکہ ثقافت اور روایات کے حامل ہیں اور مذہبی لحاط سے بھی ایک دوسرے کے نزدیک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے انقلاب اسلامی ایران کی پرشکوہ کامیابی کی 37 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام نمائش فنون لطیفہ و ثقافتی ورثہ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینگے، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے اپنے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایران اور پاکستان یکساں موقف رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران اور سعودی عرب کے مابین موجود کشیدگی کو کم کرانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ