ہیڈلائنز


پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952لاگو کردیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

سلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت غیر حاضر اور احتجاج کرنے والے ملازمین کو فوری برطرف کیا جاسکے گا جب کہ ادارے کی تمام یونینز پر پابندی بھی عائد ہوگئی۔

 روزنامہ بشارت کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سول ایوی ایشن ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی جس کے بعد پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952 لاگو کردیا گیا ہے، لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ لازمی سروس ایکٹ کے تحت ملازمین اب ہڑتال نہیں کرسکیں گے جب کہ دوران سروس کوئی بھی ملازم غیر حاضر نہیں رہ سکتا۔ ایکٹ کے تحت دفاتر کی تالابندی کرنے والے اور ملازمت سے غیرحاضری یا احتجاج پر فوری برطرفی ہو سکے گی جب کہ ایکٹ کے تحت پی آئی اے کی تمام یونینز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ