ہیڈلائنز


فلائٹ آپریشن بند نہیں ہو گاہڑتال کرنے والوں کے پر کاٹ دیں گے، متبادل ملازمین کا بندوبست ہو چکا،: پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے چلتی رہے گی تو نوکریاں بھی چلتی رہیں گی،وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ کسی کو نوکری سے نکالانہیں جائے گا، ملازمین ہڑتال کا خیال اپنے ذہن سے نکال دیں، جو ہڑتال کرے گا اس کے پر کاٹ دیئے جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 30 ارب روپے ہے اور صرف ایک جہاز کیلئے 750 لوگ کام کرتے تھے، پی آئی اے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے مزید پیسے چاہئیں تو کیا یہ پیسے عوام کی جیبوں سے نکالے جائیں؟ 
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت سے پہلے پی آئی اے کی پروازوں میں چار سے پانچ گھنٹے تاخیر ہوتی تھی اور بعض اوقات تو پروازوں کی منسوخی کا اعلان ہو جاتا تھا لیکن اب حالات بہت بہتر ہے اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کے باعث آج پی آئی اے کے پاس جہازوں کی تعداد 45 ہو چکی ہے جسے بڑھا کر 70 کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ترقی کرے گا تو ملازمین کی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور نوکریوں کو تحفظ مل جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، کسی کی تنخواہ میں کمی نہیں کی جائے گی لیکن جو ہڑتال کرے گا اسے نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا اور اس کے پر کاٹ دیئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے ہڑتال کے پیش نظر پائلٹوں سمیت متبادل سٹاف کا انتظام کر لیا ہے اور ملازمین کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن بند نہیں ہو گا، پی آئی اے کے جہاز اڑتے رہیں گے۔ 
دہشت گردی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ صرف اپنے ملک سے نہیں بلکہ خطے سے دہشت گردی ختم کریں گے، دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تجربوں سے فائدہ لینا چاہتی ہے، ہم دنیا سے دشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 49%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ