5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور بینک لگاتار 3 روز کے لئے بند رہیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی ملک بھر میں 5 فروری کو بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو جمعتہ المبارک جب کہ ہفتہ اور اتوار سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور بینک بند ہوتے ہیں۔ رواں ہفتے لگاتار 3 چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد سرکاری ملازمین نے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کی ٹھان لی ہے اس سلسلے میں انہوں نے مزید چند روز کی بھی چھٹی لے لی ہے۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Mostly clear

27°C

لاہور

Mostly clear
Humidity: 32%
Wind: NNE at 17.70 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

27°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 69%
Wind: SW at 40.23 km/h
Sunny

21°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: W at 11.27 km/h
Partly cloudy

23°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNE at 11.27 km/h