ہیڈلائنز


مولوی عبدالعزیز کی ضمانت عدالت نے مسترد کر دیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  ایڈیشنل سیشن عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کی ضمانت کی دونوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو کل طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولوی عبدالعزیز نے تھانہ آبپارہ میں اشتعال انگیز تقریر اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمات میں ضمانت کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج کو جمع کروائی ،جسے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیا گیا ۔درخواست کی سماعت کے دوران وکیل مولوی عبدالعزیز نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیاہے جس پر عدالت کے جج خواجہ آصف نے درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ غیر قانونی حراست میں ہیں یاقانونی حراست میں اس کافیصلہ ایس ایچ او کی رپورٹ کے بعد ہو گا۔عدالت نے ایس ایچ او آبپارہ کو کل تک عدالت میں رپورٹ جمع کروانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ