ہیڈلائنز


وزیر اعظم کو بلایا تو واپس نہیں جائینگے، اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے: جسٹس عظمت سعید شیخ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  کسٹم افسر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بلایا تو واپس نہیں جائینگے، اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21 ویں گریڈ کے کسٹم افسر کو عدالتی حکم کے باوجود مراعات نہ ملنے پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ کسٹم افسر عمرفاروق کی درخواست پرجسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عارف چودھری نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

سماعت کے دوران سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 8ماہ سے عدالت کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے ایسی بات ہے تو وزیراعظم کو بلا لیتے ہیں، وزیراعظم آئے تو واپس دفتر نہیں جائیں گے اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے۔ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے اور عدالتی حکم کے مطابق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کے مطابق کسٹم افسر عمرفاروقی کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 48 گھنٹے کیلئے ملتوی کردی ہے

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ