ہیڈلائنز


این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی کیس کا فیصلہ سنادیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کی سربراہی میں این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے 
الیکشن کمیشن نے نادراکو ووٹوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کالعدم قرار دینے کا اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔ 
عبدالعلیم خان کی دوسری درخواست کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے انہیں ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی دیدی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوآرٹیکل 19 کے تحت ووٹوں کی منتقلی کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت ہے اور وہ ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ چیک کرسکتی ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان نے ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے غلط بیان حلفی جمع کرایا ہے ، الکشن ٹربیونل کے فیصلے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن غلط بیان حلفی جمع کرانے پر کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ