ہیڈلائنز


چوہدری نثاراور خورشید شاہ کی لفظی گولاباری آج بھی جاری رہی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد......ایک طرف نثار اور جاں نثار، دوسری طرف شاہ اور شاہ کے وفادار، وفاقی وزیر داخلہ اور اپوزیشن لیڈر کی لفظی گولہ باری کی گونج آج بھی سنائی دی، نون لیگ کے رانا تنویر بھی میدان میں کود گئے۔

چوہدری نثار اور خورشید شاہ کی جھڑپ کے بعد ایک طرف پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی حمایت میں باہر نکلی تو چوہدری نثار کی حمایت میں وفاقی وزیر رانا تنویر سامنے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ عدالت جائیں یا اسمبلی، ان کے خلاف پہلی گواہی وہ دیں گے، خورشید شاہ نے بھائی کو انجینئرنگ کونسل کا چیئرمین لگوایا، پھر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے منتیں کیں،انجینئرنگ کونسل خورشید شاہ کے بھائی کی کرپشن سے بھری پڑی ہے،خورشید شاہ اپنے بھائی کو بھی میرے دفتر میں لائے، خورشید شاہ سے معذرت کی تو میری شکایت لے کر بڑی دور تک گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت سے کوائف عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہوں، خورشید شاہ اور رانا تنویر کے اختلافات نئے نہیں۔ رانا تنویر پہلے بھی چوہدری نثار کے حق میں بولتے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں بھی ان کی خورشید شاہ سے جھڑپ ہو چکی ہے۔ 

دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کر کے کہا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے، آپریشن میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے، دونوں نے اتفاق کیا کہ آپریشن کو اگلے دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ 

جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے، جمعے کو اہم مشاورتی اجلاس میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت سے کوئی تصادم نہیں چاہتا۔ 

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ