ہیڈلائنز


کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل ,شریف برادران کیخلاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  شریف برادران کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ، حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد منظر عام پر لایا جائے گا ۔ نیب حکام نے بتایا کہ پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات نیب کے تحقیقاتی افسران نے مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کردی ہے تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث یہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاسکتی ۔ نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیاں کیں تھیں سیاسی ورکروں کو حساس ادارے میں بھرتی کرنے پر اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی جلد نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں یہ مقدمات پندرہ سال پرانے ہیں چیئرمین نیب نے عہدہسنبھالتے ہی نیب افسران کو حکم دیا تھا کہ سال دو ہزار سے قبل یا پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات اکتیس دسمبر 2015ءتک مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے نیب افسران نے یہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو بھجوادی تھی لیکن عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باعث یہ تحقیقات کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکا نیب حکام نے حکم امتناعی واپس لینے بارے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ