ہیڈلائنز


پاک بھارت مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونیکا امکان ہے، بھارتی میڈیا

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے متعلق رابطے میں ہیں اور فروری کے دوسرے ہفتے میں سیکرٹری خارجہ مذاکرات متوقع ہیں جب کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات 15 جنوری کو ہونا تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ مذاکرات نہ ہوسکے جب کہ اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت ماضی میں کئی بار مختلف بہانے تراشتے ہوئے خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیتا آیا ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ