ہیڈلائنز


پاکستان میں 4 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویب سائٹس بند کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: پاکستان انٹرنیٹ پرفحاشی کیخلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہاہے اورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فرام کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائدفحش ویب سائٹ تک رسائی بندکرنے کا حکم دیاہے۔ ذرائع نے اس حوالے سے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ فحاشی یااس سے متعلق موادتک رسائی ڈومین کی سطح تک محدودہوگی۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ اس حکم کے بعد کیاگیا ہے جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی فحش ویب سائٹس کیخلاف  اقدام کیے جائیں۔ پی ٹی اے نے کہاکہ اس نے ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے فحش موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 49%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ