ہیڈلائنز


امریکہ سمیت دنیا کی بڑی فضائی کمپنیاں پاکستان کی 14 ارب روپے کی مقروض نکلیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  بڑا سپر پاور بنا پھرتا ہے ،کئی بار کی یاد دہانی کے باوجود ہمارا قرض واپس نہیں لوٹاتا ،امریکی ائیر فورس ،انڈین ائیر لائینز،رشین ایئر لائینز سمیت دنیا کی کئی بڑی فضائی کمپنیاں پاکستان کی مقروض نکلیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایئر فورس، انڈین ایئر لائن سمیت کئی فضائی کمپنیوں نے پاکستان کو 14 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں،ا مریکی فضائیہ نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دینے ہیں اور رقم کے حصول کے لیے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ذریعہ کئی بار پیغام پہنچایا گیا ہے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ امریکی فضائیہ نے یہ رقم افغانستان میں لڑائی کے دوران پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے، کرائے، بجلی کے بلوں اور ایرونائیٹکل ریونیو کی مد میں ادا کرنی ہے۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کے ذمے رقم 2002 ء سے 2003 ءکے دوران سے واجبِ الادا ہے۔افغانستان میں امریکہ کے حملے کے بعد پاکستان کے عسکری ہوائی اڈے امریکہ اور اتحادی افواج کے زیرِ استعمال رہے ہیں،صوبہ بلوچستان میں شمسی ایئر بیس اور شہباز ایئر بیس امریکی فضائیہ کے استعمال میں تھیں اور ان ایئر بیس پر اتحادی افواج کے لڑاکا اور مال بردار جہاز اترتے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تربیلا غازی ایئر بیس سمیت دوسرے ایئر بیس سے افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے امریکی ڈرون بھی پرواز کرتے تھے۔پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ فوجی چوکی پر امریکی بمباری کے بعد پاکستان نے شمسی ایئر بیس کو امریکہ سے خالی کروا لیا تھا۔امریکی ایئر فورس کے علاوہ ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں انڈین ایئر لائن، رشین ایئر لائن اور دیگر فضائی کمپنیوں کے ذمے بھی رقوم واجبِ الادا ہیں۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ