ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے فیصلے سے افسوس ہوا، پرویز مشرف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا ہے تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے۔ ایک انٹرویو میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا ہے تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا مورال بلند کیا وہ ایک محب وطن اور قابل جرنیل ہیں اسی لئے انہوں نے ملکی حالات کو خوش کن جہتوں سے روشناس کرایا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تاہم جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ