ہیڈلائنز


کسٹم حکام کچھ ثابت نہیں کررہے ، صرف مجھے ہراساں کیا جارہا ہے،ایان علی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: معروف ماڈل ایان علی ایک بار پھر مایوس ہو کر لوٹ گئیں،کرنسی سمگلنگ کیس کی مزید سماعت18 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کی ،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو یہ ثابت کریں کہ ایان نے رقم کس جرم کا ارتکاب کرکے حاصل کی۔ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی طرف سے دائر کی جانے والی منی لانڈرنگ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے استفسار کیا کہ کیا ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ ثابت ہوچکی ہے؟ اگر نہیں ثابت ہوئی تو منی لانڈرنگ کی دفعہ کیسے لگائی جائے؟ یا پھر آپ یہ ثابت کریں کہ منی پروسیڈ آف کرائم یعنی کسی جرم کے تحت حاصل کی گئی تھی۔ماڈل کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کے خلاف کیس اینٹی منی لانڈرنگ فہرست میں یکم اپریل 2015 کو شامل کیا گیا، کسٹم حکام نے یکم اپریل کو ریاست اور ایان علی کے ساتھ اپریل فول منایا، عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔ماڈل ایان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا ہے لیکن آج تک کسٹم حکام یہ ثابت نہیں کر سکیں ہیں،اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے مجھے صرف ہراساں کیا جارہا ہے ۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ