ہیڈلائنز


افغان حکومت باچاخان یونیورسٹی حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے باچاخان یونیورسٹی حملے پر شدید احتجاج کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کو طلب کرکے باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ افغان حکومت حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پاکستان سے تعاون کیا جائے۔ دفترخارجہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے منصوبہ سازوں نے افغان سرزمین اور ٹیلی کمیونی کیشن نظام استعمال کیا اور اس حوالے سے معلومات پہلے ہی افغان حکام کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ 20 جنوری کو چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے طالب علموں سمیت 20 افراد کو شہید کردیا تھا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ