ہیڈلائنز


وفاقی حکومت سے جواب طلب افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہمی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے عدالت نے یہ جواب ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست پر طلب کیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار ذاتی طور پر پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس کو تین سینئر وکلاء کے کہنے پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے حالانکہ آئینی اور قانونی طور پر یہ گاڑی رکھنے کے مجاز نہیں ہیں ویسے بھی اب وہ سیاست میں آ چکے ہیں اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں اس لئے بطور سابق چیف جسٹس کے ان کو مراعات اور اس طرح کی گاڑی دیئے جانا خلاف قانون ہے ۔ گاڑی واپس لئے جانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔اس دوران عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ گاڑی دینے کا حکم دیا تھا اور عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بھی زیر التواء ہے اس پر عدالت نے اس انٹرا کورٹ اپیل کا سٹیٹس بھی طلب کیا ہے اور سماعت آج بدھ کو ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کیا ہے ۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ