ہیڈلائنز


جہاں پی ٹی آئی جیتتی ہے وہاں عمران خان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، : خواجہ سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جہاں جیتتی ہے وہاں عمران خان کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، ثابت ہوچکا الیکشن میں استعمال ہونیوالی انمٹ سیاہی معیاری نہیں تھی جبکہ عام انتخابات میں بہت سی جگہ پرانمٹ سیاہی فراہم بھی نہیں کی گئی،کیا انگوٹھوں کے نشانات تین سال بعد تصدیق ہوجائیں گے،عدالت سے رجوع کرنا میری جماعت کا فیصلہ تھا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 دھاندلی کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ،ہم دوبارہ گنتی کے لیے بھی تیار تھے، ووٹوں کی تصدیق کی تجویز سپریم کورٹ نے دی جس پر میرے وکیل خواجہ حارث نے رضامندی ظاہر کی،ووٹ کی نادرا سے تصدیق کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کی تصدیق پر کوئی اعتراض نہیں ، دعا کرنی چاہیے کہ تین ماہ بعد کیس کا کوئی فیصلہ ہوجائے، عدالت کیس سے متعلق جوفیصلہ کرے گی ہم اس کااحترام کریں گے

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 50%
Wind: S at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ