ہیڈلائنز


آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، جب سے جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہےملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اورامن وامان میں بہتری آئی ہے،جس کے پیش نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے ۔ واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف رواں برس ریٹائر ہورہے ہیں تاہم آئین کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم کی سفارش پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: S at 11.27 km/h
Tuesday 25°C / 36°C Sunny
Wednesday 23°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 31°C Scattered thunderstorms
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 27°C / 39°C Sunny
Sunday 29°C / 41°C Sunny
Monday 33°C / 42°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ