ہیڈلائنز


رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔ واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ