ہیڈلائنز


شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 17 دہشت گرد ہلاک

Written by | روزنامہ بشارت

 

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک جب کہ بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

واضح رہے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کےنتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ