ہیڈلائنز


حکومت کا افتخار چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت قانون نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کودی گئی سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کو دی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے لئے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی،جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ سابق چیف جسٹس کو عدالت کے حکم پر سرکاری بلٹ پروف گاڑی دی گئی تھی لیکن اب انہوں نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، اس لئے وہ یہ گاڑی رکھنے کے اہل نہیں، اگر انہیں گاڑی رکھنے کی اجازت دی گئی تو ملک کے دیگر سیاستدان بھی سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں مانگیں گے۔ واضح رہے کہ عدالت کے حکم پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری  کو سرکاری بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی جس کے تمام اخراجات بھی وزارت قانون ہی برداشت کرتی ہے۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ