ہیڈلائنز


مشرف کے دھمکی آمیز فون کے بعد بینظیر کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، مارک سیگل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  بینظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل پر جرح کو عدالتی حکم کے بعد تحریری طور پر جاری کردیا گیا ہے۔ جرح کے دوران مارک سیگل کا کہنا تھا کہ مشرف کے دھمکی آمیز فون کے بعد بینظیر بھٹو کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دوران جرح مارک سیگل کا کہنا تھا کہ اپنی دوسری کتاب میں بینظیر کو مشرف کی دھمکیوں کا ذکر کیاہے مشرف کی دھمکی آمیز کال کے وقت ایک عینی شاہد لیسا کوٹر بھی ساتھ تھا۔ پرویز مشرف کی کال کے بعد بینظیر کی آنکھو میں آنسو آگئے انہوں نے مجھے بتایاکہ مشرف حکومت کی 3 اہم شخصیات انہیں ختم کرنا چاہتی ہیں۔یہ غلط ہے کہ بینظیر نے مجھے ای میل نہیں کی وہ  تین مختلف ای میل ایڈریس استعمال کرتی تھیں ، مشرف کی کال کے وقت آصف علی زرداری بھی بی بی کے ساتھ تھے پتا نہیں انہوںنے موبائل کی سکرین دیکھی یا نہیں ۔ بینظیر نے مجھے اس بارے میں بتایا، قتل کیس کیلئے ایف آئی اے نے مجھ سے رابطہ کیا۔
جرح کو دوران مارک سیگل نے بتایا  کہ آصف زرداری کے لابسٹ کے طور پر رجسٹریشن کرائی مگرخدمات نہیں دیں امریکہ میں پی پی کا لابسٹ تھا آصف زرداری کا نہیں، 2007 کے بعد سے پاکستان حکومت کی طرف سے کوئی رقم نہیں ملی تاہم فرم کو معاوضہ ملتا رہا ہے، ن لیگ کی حکومت کو بھی پانچ ماہ تک ہماری فرم نے خدمات مہیا کیں

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ