ہیڈلائنز


سینٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دستاویزی ثبوت سینٹ میں پیش کر دیے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد......سینٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمات کے دستاویزی ثبوت سینٹ میں پیش کر دیے،چیئرمین سینٹ نے ثبوت وزارت داخلہ کو بھجوا دیے۔
ایم کیو ایم نے کراچی میں بجلی نرخوں میں اضافے کےخلاف ایوان سے واک آوٹ کیا ۔ سینٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمات کے دستاویزی ثبوت سینٹ میں پیش کر دیےکہا دسمبر 2014 میں مولانا عبدالعزیز پر ایف آئی آر کٹی اور پولیس نے ان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔
بعدمیں پولیس کی درخواست پرعدالت نے مولاناعبدالعزیز کواشتہاری قراردیا ۔ وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے سینٹ کوبتایاکہ 13 جنوری کو کوئٹہ میں حملے کا ٹارگٹ پولیوورکرز کی بجائے قانون نافذ کرنے والے اہلکار تھے ۔
مولانا عطاالرحمان نے کہابتایا جائے کہ کیا نیپ صرف مدارس اور علما کے خلاف ہے؟؟ قانون نافذ کرنے والے اہلکار طلبہ اوراساتذہ کی قمیصیں اتار کر انہیں مرغابناتےہیں ۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن فارم میں کچھ مسائل تھے جن میں ترامیم کے بعد اتفاق ہو گیا ہے، مدارس کی تعداد ہماری معلومات سے کہیں زیادہ ہے

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ