ہیڈلائنز


باچاخان یونیورسٹی پر حملے کو افغانستان سے کنٹرول کیاگیا, آرمی چیف کا افغان صدر کو فون

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کو فون کیا اور چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق آگاہ کیا۔

روزنامہ بشارتکے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت اور امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کو فون کیا اور انہیں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے افغان سمیں برآمد ہوئیں جب کہ چارسدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا جہاں سے تحریک طالبان کا ایک آپریٹر دہشت گردوں کو فون پر ہدایات دے رہا تھا۔

جنرل راحیل شریف نے افغان صدر، چیف ایگزیکٹیو اور امریکی جنرل سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لئے تعاون بھی طلب کیا۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ