ہیڈلائنز


سیکیورٹی خدشات کے باعث خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 23 جنوری کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 جنوری تک ملتوی کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں 23 جنوری کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے اور اب ضمنی انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد اور ممبران نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سانحہ چارسدہ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد 24 اضلاع کی 4 ہزار491 نشستوں پر پولنگ 28 جنوری کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ