ہیڈلائنز


باچا خان یونیورسٹی حملے میں کالعدم تحریک طالبان اور افغانستان ملوث نکلے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : حساس ادارے نے سانحہ چارسدہ میں ملوث دہشت گردوں کی کھوج لگالی، باچا خان یونی ورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے ہمسایہ ملک سے حملہ کروایا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ چارسدہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے طارق گیدڑ گروپ سے ہے۔ دہشت گرد گروپ کے کمانڈر عمر نرے نے افغانستان میں بیٹھ کر حملہ کروایا۔ حملے کے دوران دہشتگردوں کے مواصلاتی رابطوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، جن کے تحت دہشت گردوں نے افغانستان میں موجود ساتھیوں سے درجنوں بار رابطہ کیا اور براہ راست  ہدایات لیتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے دہشت گردوں کی گفت گو کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے، تمام صورت حال پر معاملہ افغان حکومت کے سامنے اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ایک ہفتہ قبل حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کے بیان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، منوہر پاریکر نے پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد پاکستان میں حملوں کی دھمکی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ