ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر کا فون، باچاخان یونیورسٹی حملے پر افسوس کا اظہار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے پشاور کی باچا خان یونی ورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جب کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی سعودی عرب اور ایران کشیدگی کےخاتمے کے لیے پاکستان کےکردارکا معترف ہے۔ واضح رہے کہ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں پروفیسر اور طالب علموں سمیت 20 افراد شہید ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ