ہیڈلائنز


باچا خان یونیورسٹی حملے کیخلاف قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی مذمتی قرارداد جمع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پرحملے کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان باچا خان یونیورسٹی پردہشت گرد حملے کی مذمت اورایوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلاتے جائیں۔ واضح رہے کہ باچا خان یونی ورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پروفیسر سمیت 19 افراد شہید جب کہ 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اورسیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ