ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کا آرمی چیف کو ٹیلیفون، باچاخان یونیورسٹی حملے پر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

زیورچ: وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور چارسدہ حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے چارسدہ حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جب کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حمایت کررہی ہے لہذا دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی علاقے کو محفوظ بنانے میں فوری ردعمل پر آرمی یونٹس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کل یوم سوگ منایا جائے گا اور ملک بھر میں قومی پرچم کل سرنگوں رہے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلباء اورشہریوں کو قتل کرنے والے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردوی کے خلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اورملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔

 

(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ