ہیڈلائنز


دفاعی معاملات میں سعودی عرب پاکستان کا سب سے بڑا اتحادی ہے، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے دینے کا پابند ہے لیکن بھارتی لابی کے علاوہ سابق پیپلزپارٹی دور حکومت کے سابق سفیر پاکستان کو طیارے نہ دینے کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاکستانی تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کے علاوہ ایف 16 طیاروں کا کلیدی کردار رہا ہے اور اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس کے خلاف بھارتی لابی سمیت امریکا میں موجود پیپلزپارٹی دورحکومت کے سابق سفیرسرگرم ہیں اور وہ لابنگ کر رہے ہیں کہ پاکستان کو طیارے نہ دیئے جائیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کےاتحاد کے لئے دنیا پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے، سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی دورکرنے کے لئے وزیراعظم نوازشریف ریاض گئے جہاں وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہی ہیں، پاکستان کی کوششوں کا سعودی عرب کی جانب سے اچھا رد عمل آیا ہے، سعودی عرب اور ایران ہمارے برادراسلامی ممالک ہیں، دعا ہے پاکستان ایران ، سعودی عرب میں مفاہمت کرانے میں کامیاب ہوجائے اور ہمیں امید ہے کہ ایران میں بھی پاکستان کو مثبت پیش رفت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک کے فوجی اتحاد پر ابھی مشاورت جاری ہے، اتحاد کا مقصد مسلمانوں کے صحیح تشخص کو دنیا میں اجاگرکرنا ہے تاہم اس اتحاد کو کسی ملک کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیئے، دہشت گردی کو امت مسلہ سے جوڑنا بھی درست نہیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دفاعی معاملات میں سعودی عرب پاکستان کا سب سےبڑا اتحادی ہے اور2007 میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تربیت اورانسداد دہشت گردی امورکو دفاعی معاہدے میں شامل کیا گیا جب کہ  پاکستان کے مختلف رینک کے 1125 افسران سعودی عرب میں موجود ہیں، دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے سعودی افواج کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا جاتا ہے۔

(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ