ہیڈلائنز


پاکستان کوسعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسعودی عرب اور ایران میں کشیدگی پر شدید تشویش ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف حالیہ چیلنجوں کے باعث امت مسلمہ کے اتحاد کو وقت کا تقاضا سمجھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل سعودی عرب اورایران کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورہ پرجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے، وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران میں اختلافات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک میں برادرانہ تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم کا یہ اقدام مسلم امہ کے وسیع ترمفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کا مشترکہ دورہ کریں گے۔

(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ