ہیڈلائنز


وزیراعظم اور آرمی چیف کا پیر کو ایران اور سعودی عرب کا مشترکہ دورہ کرینگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کی صبح مشترکہ دورے پر ایران جائیں گے جہاں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے اور ایرانی موقف معلوم کرنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے ۔ سعودی عرب میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ایرانی موقف سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کشیدگی کم کرنے پر بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔دورے کے دوران  مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت چاہتا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ