ہیڈلائنز


تحریک انصاف کا مرکزی، صوبائی و ضلعی تنظیمی ڈھانچہ تحلیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنز تسنیم نورانی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی نیشنل ایڈوائزری کونسل اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت تمام ونگز بھی تحلیل کر دیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان، سیکرٹری مالیا ت اور سیکرٹری اطلاعات احکامات سے مستثنیٰ قرار ہوں گے جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات تک معاملات چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن اور کوارڈینیٹر کے سپرد ہوں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے جو 6 ہفتے تک جاری رہے گی، الیکشن لڑنے والے رہنماؤں کے لئے پارٹی دفاتر اور سہولیات استعمال کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کے دوران جلسے جلوس کم سے کم رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ ناگزیر سیاسی سرگرمیوں کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارکان پارلیمنٹ کی خدمات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رکنیت سازی مہم مکمل ہوتے ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا جب کہ جعلی ووٹوں کے اندرا ج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ