ہیڈلائنز


ٹڈاپ سکینڈل کے اہم ملزم فیصل صدیق خان کو ایف آئی اے نےگرفتار کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:ایف آئی اے نے ٹڈاپ سکینڈل کے اہم ملزم فیصل صدیق خان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا قریبی دوستبتایا جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم ٹڈاپ کیس کے ماسٹر مائنڈ ہیں ایف آئی اے کافی عرصہ سے ملزم کو تلاش کر رہی تھی گرفتار ملزم کیس کے اہم گواہ ہیں ایف آئی اے کرائم سرکل کی ٹیم نے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر فیصل صدیق خان کو گرفتار کیا ٹڈاپ کیس میں پانچ ارب روپے سے زائد کی خرد برد اور کرپشن ہوئی تھی۔

فیصل صدق خان کافی عرصہ سے روپوش تھے ایف آئی اے کے مطابق فیصل صدیق کی گرفتاری سے کیس کی تحقیقات میں مزید تیزی آئے گی اور مزید مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ