ہیڈلائنز


کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرسے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پوچھ گچھ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :سیکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لے کر پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے بہالپور کے علاقے میں چھاپے مار کر جیش محمد تنظیم کے 13افراد کو گرفتار کیا جس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبد الرحمان روف اور ان کے قریبی ساتھی شامل ہیں ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہر کو بہاولپور کے علاقے سے تحویل میں نہیں لیا گیا ۔مولانا مسعود اظہر اور انکے ساتھیو ں کو تحویل میں لے کر پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ۔مولانا مسعود اظہر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آ جکل بہاولپور میں موجود نہیں تھے ۔واضح رہے کہ بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ ہے ۔مولانا مسعود اظہر کو 1994میں بھارت نے گرفتار کیا ۔ 1999میں انڈین ائیر لائن طیارہ اغوا ہوا جس میں موجود اغواکاروں نے مولانا مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ کیا جس پر بھارتی حکومت نے مولانا مسعود کو رہا کردیا ۔بھارتی جیل سے رہائی کے بعد مولانا مسعود اظہر کچھ عرصہ افغانستان میں رہے اور پھر تھوڑے عرصے بعد خاموشی سے پاکستان میں داخل ہو گئے ۔بھارت نے 2001میں پارلیمنٹ پر حملے کا الزام بھی جیش محمد پر عائد کیا تھا ۔

 
 
 
Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ