ہیڈلائنز


بھارتی پٹھان کوٹ بیس حملے میں ملوث جیش محمد کے دہشتگرد پکڑ لئے، اپیکس کمیٹی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پرحملے میں ملوث ملزمان پکڑلئے گئے جب کہ بھارت سے حملے کی مزید معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اہم ملکی امور، نیشنل ایکشن پلان، پٹھان کوٹ حملے اور سعودی عرب ایران کشیدگی کے علاوہ دیگر اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکا نے بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات اورتفتیش میں پیش رفت پراطمینان کا اظہارکیا۔ اپیکس کمیٹی کے جاری اعلامیئے کے مطابق  پٹھان کوٹ واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ابتدائی تفتیش اور معلومات کی روشنی میں حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے جن کا تعلق کالعدم جیش محمد سے ہے جب کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کالعدم جیش محمد کے متعدد ارکان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے دفاترسیل کردیئے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت بھارت سے رابطے میں ہیں اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم جائے وقوعہ بھیجی جائے گی جس کے حوالے سے بھارتی حکام سے مشاورت ہوگی جب کہ پاکستان نے بھارت سے مزید معلومات بھی مانگ لی ہیں۔
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ