ہیڈلائنز


آصفہ بھٹو کو فریال تالپورکی جگہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ بنانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو سرگرم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کا سربراہ بنانے پر غور شروع کر دیا اور امکان ہے کہ انھیں جلد اس عہدے پر فائز کر دیا جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق  پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی بیرون ملک قیام کے دوران بلاول کیساتھ آصفہ کو بھی سرگرم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، تاکہ پارٹی کو دوبارہ آرگنائزکیاجا سکے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی آصفہ کو شعبہ خواتین کا سربراہ بنانے پر بھی غورکررہی ہے اوراعلیٰ سطح پر فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔اس وقت آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورشعبہ خواتین کی صدر ہیں ۔واضح رہے کہ بلاول کی دوسری ہمشیرہ بختاور پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ونگ کی سربراہ ہیں۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ