ہیڈلائنز


آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا رہی ہیں اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اورانتہا پسندی کا جڑسے خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہماری مسلح افواج اوردیگرادارے دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچا رہے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مذموم کارروائیاں دہشت گردوں کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں، اس قسم کے حملے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ اور ذہنی شکست کا اظہار ہیں، ہم انتہا پسند سوچ اور نظریے کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ