ہیڈلائنز


افغان حکومت اور طالبان فوری مذاکرات شروع کریں، چارفریقی مذاکرات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغان مفاہمتی عمل پر چار ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فوری مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جاری افغانستان مفاہمتی عمل پر چار فریقی (پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا) اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں افغانستان سے متعلق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہونے والے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں افغانستان میں امن ومفاہمت کے مواقعوں کا واضع جائزہ لیا گیا اور افغانستان میں اتحاد اور امن کے لیے طالبان کو مذاکرات میں شریک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے افغانستان کی سالمیت کے لیے افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات ضروری قرار دیتے ہوئے افغان حکومت ،طالبان نمائندوں میں فوری براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

شترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے میں قیام امن کی اولین شرط ہے لہٰذا افغانستان میں جاری تنازع کو فوری طور پر ختم کیا جائے جس کے لیے افغانستان میں پائیدار امن اورخوشحالی کے لیے باہمی کوششیں ضروری ہیں جب کہ افغان حکومت اور طالبان میں امن عمل افغانستان کی خود مختاری، سالمیت کیلیے ہے۔ شرکا نے امن عمل کو تیز کرنے کے لیے اجلاس باقاعدگی سے کرنے پر اتفاق کیا اور اس سلسلے میں 4 فریقی اجلاس کا تیسرا دور 18 جنوری کو کابل میں ہوگا۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ