ہیڈلائنز


امید ہے اقتصادی راہداری پر تمام فریق اپنے اختلافات مناسب طور پرحل کرلیں گے، چین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  اقتصادی راہداری پرتمام فریق اپنے اختلافات مناسب طورپرحل کرکے اپنے رابطوں کو مزید مضبوط کریں گے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے لیے ہے  اور اس پر نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے ہے بلکہ اقتصادی راہداری کودونوں ملکوں کے عوام کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ منصوبے کی تیز رفتار تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے اقتصادی راہداری پرتمام فریق اپنے اختلافات مناسب طورپرحل کرکے اپنے رابطوں کو مزید مضبوط کریں گے کیونکہ فریقین کے درمیان مربوط رابطوں سےاقتصادی راہداری کے لیے سودمند حالات پیداہوں گے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ