ہیڈلائنز


وزیراعظم کو جان کیری کا فون، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے پٹھان کوٹ میں ہونے والے حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے  ٹیلی فون کیا اور بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہائی کرائی جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے وزیراعظم کی قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم سے گفتگو میں جان کیری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائےاعظم مذاکرات جاری رکھنے کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ مذاکرات علاقائی استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں، دہشت گرد پاک بھارت مذاکرات کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اُمید ہے پاک بھارت مذاکرات جاری رہیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کررہا ہے اور اپنی سرزمین سے کسی کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا جب کہ دہشت گردی کے واقعات کی شفاف انداز میں تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ دہشتگردی کے واقعے کے حوالے سے سچ کو سامنے لایا جائے گا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ