ہیڈلائنز


سعودیوں کی آمد کا سلسلہ جاری، سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان پہنچیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان میں سعودی وزیردفاع 34 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے جب کہ اس دوران ایران کیساتھ کشیدگی پربھی بات ہوگی۔ برطانوی جریدے کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ تباہی کا آغاز ہوگی اور ریاض اس جنگ کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا یہ ایک ایسامعاملہ ہے جس کی ہم کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے اورجوکوئی بھی جنگ کی شے دے رہا ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرنے بھی جمعرات کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں جب کہ اس دوران سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی، سعودی عرب کی سربراہی میں دہشت گردی کیخلاف فوجی اتحاد اور اس میں پاکستان کے ممکنہ کردار سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: SE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ