ہیڈلائنز


پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی، پاکستانی وزارت خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاكستان اور بھارت كے خارجہ سیكرٹریوں كی ملاقات 15 جنوری كو ہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاكرات كے طریقہ كار اور نظام الاوقات پربات چیت ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات كے دوران وزارت خارجہ كی جانب سے تحریری طورپر بتایا گیا كہ پاكستان اوربھارت كے خارجہ سیكرٹریوں كی ملاقات 15 جنوری كوہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاكرات كے طریقہ كاراورنظام الاوقات پربات چیت ہوگی جب کہ دوطرفہ مذاكرات كے دوران مسئلہ جموں وكشمیرایك اہم نكتہ ہوگا۔ ایك اور سوال كے جواب میں وزارت خارجہ كی جانب سے بتایا گیا كہ سری لنكا میں كل 60 پاكستانی زیر حراست ہیں جن میں سے 4 قیدیوں كو سزائے موت اور 35 كو عمر قید دی گئی ، 21 زیر حراست افراد كے مقدمات زیر سماعت ہیں ان میں زیادہ تر مقدمات منشیات سے متعلق الزامات ہیں جب کہ كولمبو میں پاكستانی مشن ان قید پاكستانیوں  سے ان كے خاندانوں  سے ٹیلی فون پر رابطہ كرایا جاتاہے۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ