ہیڈلائنز


میراں شاہ میں فضائی کارروائی 25 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال اور میران شاہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ