ہیڈلائنز


پاکستان کے اہم دورے کے بعد سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر واپس سعودی عرب روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد وطن روانہ ہوگئے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان ایران، سعودی تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں کرے گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پربات کی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، سعودیہ ایران تنازعہ حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوگیا۔ وزیراعظم نے بااثر مسلم ممالک کو اپنے وفود سعودی عرب اور ایران بجھوانے کی تجویز دی۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین کیلئے خصوصی پیغام بھی عادل الجبیر کے حوالے کیا۔۔۔ سعودی وزیرخارجہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور اسے علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔ سعودی وزیرخارجہ اور مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے درمیان مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ