ہیڈلائنز


آرمی چیف راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد آرمی چیفجنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی وزیر عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں معروف مذہبی رہنما سیخ نمر کی پھانسی کے بعد بگڑتی صورتحال اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ تنازعے کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ