ہیڈلائنز


جس قوم میں شہید اعتزاز حسن جیسے بچے ہوں، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن کی قربانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی کے عزم کی علامت ہے، اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہنگو میں خودکش حملہ آور کو سکول کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے شہید اعتزاز حسن کی دوسری برسی کے موقع پر میڈیا کو جاری ہونیوالے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس قوم کے بچوں میں دہشت گردی کے خاتمے کا یہ جذبہ ہو، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ شہید اعتزاز حسن کو اس عظیم قربانی پر پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ