ہیڈلائنز


پٹھانکوٹ واقعے سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، صدر ممنون حسین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پٹھانکوٹ واقعہ سمیت دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، کشمیری عوام کا حق خود ارادیت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، جس میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔ صدرمملکت نے یہ بات ایوان صدر میں کشمیری قیادت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر، آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات قائداعظم کی یومِ ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں کشمیر کے حقِ خوداردی کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراداد کی منظوری کے دن خصوصی طور پر منعقد کی گئی تھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ پاکستان کشمیر کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا سمجھتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان میں ”ک“ کا مطلب کشمیر ہے اور جب تک کشمیر پاکستان میں شامل نہیں ہوتا، پاکستان نامکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کے لیے قائداعظم کا یہ قول مشعلِ راہ ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، پاکستان نے ہر سیاسی اور سفارتی فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی ہے اور وہ یہ فریضہ مستقبل میں بھی ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی جو کوششیں ہو رہی ہیں، جو کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کشمیری قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور پاکستان کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پٹھا ن کوٹ پر حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور کشمیری قائدین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ