ہیڈلائنز


پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، فضل الرحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، اقتصادی راہداری کا مسئلہ اہم اور جے یو آئی اس کی خالق ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ملکی مفاد کےخلاف سوچ سکتے ہیں۔؟ کچھ قوتیں ملک میں غیر ملک کی ترقی کے نعرے لگاتی ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کامسئلہ اہم ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ساتھ لے کر چلنے سے ان کی محرومیاں دور اور دہشتگردی کم ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ترقی پزیر نہیں پسماندہ ملک ہے، پانی کے بڑے وسائل موجود ہونے کے باوجود عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ